Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183260
Published : 31/8/2016 19:5

دہشت گرد وں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن

شام اور روس کی فضائیہ نے حلب کے شمال میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا ہے۔


ولایت پورٹل:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس اور شام کی فضائیہ نے حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- ان حملوں میں بہت سے دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں-

اس درمیان شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے صوبہ حلب کے جنوب کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں بھی داعش کے بہت سے دہشت  گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

دوسری جانب حلب کے جنوبی مضافات میں شامی فوج اور جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد  ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25