Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183273
Published : 2/9/2016 14:26

پاکستان، خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور20زخمی

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کچہیری گیٹ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے۔


پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کچہیری گیٹ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے۔
خود کش حملہ آور نے مرادن میں ضلع کچہری گیٹ پر پہلے دستی بم پھینکا اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور وکلاء سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نےزخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہیں ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد وکلا کی ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے بعد مرادن کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ پولیس نے خود کش بمبار کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑالیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیاہے۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں ،پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی  نے مردان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23