Saturday - 2018 April 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183281
Published : 2/9/2016 23:38

آل سعود کی جارحیت اور یمنی عوام کا اخلاق، صبر اور عزم

یمن پر حکومت آل سعود نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے سے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور اس جنگ کے باوجود صبر،عزم اوراخلاق واقعی قابل احترام ہے۔

آل سعود کی جارحیت اور یمنی عوام کا اخلاق، صبر اور عزم
 یمن  پر حکومت آل سعود نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے سے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور اس جنگ کے باوجود صبر،عزم اوراخلاق واقعی قابل احترام ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاں یمنی عوام آل سعود کی جارحیت سے بھوک ،تشنگی ،عدم استحکام اوردوسرے آلام ومصائب سے دوچار ہے وہیں اس قوم کی سیاسی کونسل کی حمایت کرنا اس ملک کے عوام کی جمھوریت اور آزادی کے تئیں مصمم ارادے کو ظاھر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی عوام ،فوج اور مقبول کمیٹیاں خوفناک فضائی حملوں ،قتل عام  اوراپنے لاڈلے بچوں کی خون میں لت پت لاشوں کو دیکھنے کے باوجود جس اعلیٰ پیشہ ورانہ مھارت ،جرات اورشعوری کےساتھ آل سعود کی جارحیت اوربربریت کے خلاف نبراد آزما ہیں وہ واقعی اقوام عالم کیلئے ایک سبق ہے۔
 رپورٹ میں کہاگیاہےکہ جارحیت ،بربریت اورمسلط کی گئی جنگ کے باوجود یمنی عوام نے ان فوجی عناصر کہ جنھوں نے یمن پر جارحیت کی کےساتھ جو انسانی ہمدردی کا ایسانمونہ پیش کیا ہے وہ واقعی  قابل تعریف ہے ۔
 یمنی عوام ،رضاکارفورسز اورفوج نے ہاتھ میں آئے سعودی فوجی اہلکاروں اورگاڑیوں کو میدان جنگ میں ھی ڈھیر کرنے کے بجائے بھاگنے کا موقعہ فراھم کرکے انسانی ہمدردی اوراخلاق کا ایسا نمونہ دنیا کےسامنے پیش کیا ہے جسکی نظر شاید ھی کھیں ملتی ھو کیونکہ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوجیوں کو سعودی حکام کی طرف سے گمراہ کیاجارہا ہے۔
 چنانچہ کئی ماہ کے طویل دردناک محاصرے کے باوجود یمنی عوام ،فوج اورمقبول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر دھشتگردانہ حملوں کو روکنے  میں جس بھادرانہ، آزاد اورپائیدار مقاومت کا مظاھرہ کررہے ہیں وہ واقعی  قا بل تحسین ہے۔
 سعودی جارحیت کے آغاز سے ہی اگرچہ یمنی عوام اورفوج سعودی سرحدوں کو عبور کرنے کی طاقت رکھتے تھے تاھم یمنی عوام نے فراخ دلی اورصبر کا مظاہرہ کرکے سعودی جارحین کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنے کا موقعہ فراھم کیا ہے ۔
 یمنی عوام غریبی،مشکل اقتصادی حالات ،محاصرے جسکو کرہ ارض پر مقیم کوئی بھی بنی نوع انسان برداشت نھیں کرسکتا ہےدوسروں کو ان کی صورتحال سے مطلع کرنے اورحقائق سے آشنا کرنے کیلئے  صدائے احتجاج بلند کئے ہوئے ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہےکہ عالمی ذرائع ابلاغ آل سعود کے گمراہ کن بیانات پر زیادہ توجہ مرکوز کررہی ہے۔
 جہاں یمن کے عوامی املاک ،اسپتالوں ،اسکولوں غرض اس ملک کے بنیادی ڈھانچے سمیت عوام پر آل سعود کی جارحیت جاری ہے وھیں عالمی انسانی حقوقی تنظیمیں خاموشی کےساتھ آل سعود کی جارحیت کو دیکھ رھی ہیں اوراگر کھیں کچھ عالمی تنظیموں نے یمن پر جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی توامریکہ اورآل سعود نے ان پر دباؤڈال کر انھیں بھی خاموش کردیاجوکہ اقوام عالم کے مردہ ضمیر پر استکبار کا ایک اور وار ہے۔
 آل سعود کی اس جارحیت اوربربریت کے باوجود یمنی عوام کافی مضبوط ہےاوروہ ان کے خلاف عالمی طاقتوں کے اتحاد، شدید فضائی حملوں ،تکفیری خطرے، اندرونی دھشتگردی اورآل سعود کی جارحیت کے خلاف فتح حاصل کرنے میں جلد ہی کامیاب ہوگی ۔
شفقنا نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 April 21