Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183291
Published : 4/9/2016 17:19

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دھشت گردوں کو مضبوط بنا کر بھت بڑی بھول کی ہے

اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے وھابی تکفیری دھشت گرد گروھوں کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دھشت گردوں کو قوی اور مضبوط بنا کر بھت بڑے اشتباہ کا ارتکاب کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نےجاپان کے بیرونی امور کے وزیر سے گفتگو میں  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے وھابی تکفیری دھشت گرد گروھوں کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دھشت گردوں کو قوی اور مضبوط کرکے بھت بڑی بھول کی ہے ۔
علاء الدین بروجردی نے جاپانی حکومت کے بیرونی امور کے وزیر سے ملاقات میں جاپان اور ایران کے باھمی تعلقات کو دوستانہ اور دیرینہ قراردیتے ھوئے کہا کہ جاپان کے بارے میں ایرانی عوام کے خیالات اور نظریات  مثبت ہیں  اور ایران اور جاپان کے درمیان  مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں راہیں ہموار ہیں۔
علاء الدین بروجردی نے شام، عراق اور علاقہ کے دیگر ممالک میں وھابی دھشت گردوں کے بہیمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے دھشت گرد گروہوں کی تشکیل میں اھم کردار ادا کیا اور انھوں نے دھشت گردوں کو قوی اور مضبوط بنا کر بہت بڑے اشتباہ کا ارتکاب کیا ہے۔
بروجردی نے کہا کہ ایران دھشت گردی کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے جبکہ دھشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے، اس ملاقات میں جاپانی حکومت کے بیرونی امور کے وزير نے بھی دھشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کے مقابلے کے لئے بھی عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔
مھر نیوز ایجنسی

آپکی رائے

میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15