Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183293
Published : 4/9/2016 17:46

ھندوستان اور چین کے رھنماؤں کی ملاقات

ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے شھر ھانگجو میں چین کے صدر شی جن پینگ سے ملاقات کی ہے۔

ھندوستان اور چین کے رھنماؤں کی ملاقات
 ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے شھر ھانگجو میں چین کے صدر شی جن پینگ سے ملاقات کی ہے۔
ھندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی نے خبر دی ہے کہ ھندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پینگ سے ملاقات میں نیوکلیر سپلائرز گروپ این ایس جی میں ھندوستان کی رکنیت اور چین ، پاکستان اقتصادی راھداری جیسے اھم مسائل پر  بات چیت کی۔
ھندوستانی وزیراعظم نے اس ملاقات میں این ایس جی میں ھندوستان کی شمولیت کے سوال پر ایک بار پھر چین کی حمایت مانگی جبکہ چین نے پاکستان اقتصادی راھداری کے منصوبے کے  بارے میں نئی دھلی کا موقف پیش کیا، پچھلے تین مھینے میں دونوں رھنماؤں کے  درمیان یہ دوسری ملاقات ہے-
اس ملاقات میں  چینی صدر جن پینگ نے کہا کہ ان کا ملک ھندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواھاں ہے اور وہ خود بھی ھندوستان اور چین کے رشتوں کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، چینی صدر نے کہا کہ  تعلقات مشکل سے بنتے ہیں ھم  انھیں بگڑنے نھیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاھئے اور اپنے اختلافات کو حل کرنےکے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے-
انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی تشویش کو بھی سمجھتے ہیں، اس ملاقات میں ھندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور چین کی شراکت داری خطے بلکہ پوری دنیا کے فائدے میں ہے-
واضح رہے کہ  پچھلے کچھ مہینوں کے دوران این ایس جی میں ھندوستان کی شمولت اور پاک چین اقتصادی راھداری کے منصوبے سی پیک کے معاملات پر نئی دھلی اور بیجنگ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کے پیش نظر اس ملاقات کو کافی اھمیت دی جا رہی ہے-
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18