Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183294
Published : 4/9/2016 17:58

عراقی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقات

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی اور عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
عراقی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقات
عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی اور عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی اور عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے عراقی کی سیکورٹی کی صورتحال خاص طور پر دہشت گردوں کے خلاف عراقی فورسز کی جنگ کے نتائج کا جائزہ لیا -
عراقی وزیراعظم نے اس ملاقات میں عراقی پناہ گزینوں کی صورتحال پر بات چیت کی اور پناہ گزینوں کے تعلق سے عراقی حکومت کے لئےعالمی برادری کی مدد کے بارے میں بھی گفتگو کی، عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کے لئے عالمی برادری کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی پناہ گزینوں کو ان کے اپنے گھروں کو لوٹنے میں پوری مدد دی جائے گی۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25