Friday - 2018 April 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183299
Published : 4/9/2016 22:13

حضرت آدم(ع) کو سب سے پھلے سجدہ کرنے والا فرشتہ کون تھا؟

اھل تشیع اور اھل سنت کی معتبر کتابوں میں قطعی طور پر اس فرشتے کے متعلق کوئی جواب نھیں ملتاکہ جس نے سب سے پھلے حضرت آدم(ع) کو سجدہ کیا تھا البتہ بعض تفاسیر میں کچھ اقوال موجود ہیں کہ جن کو اس سوال کا حتمی جواب تصور نھیں کیا جاسکتا۔
سوال: حضرت آدم ﴿ع﴾ پر سب سے پہلے سجدہ کرنے والے فرشتے کا کیا نام تھا؟
جواب: یہ ایک ایسا موضوع ہے، جس کے بارے میں شیعہ اور اھل سنت کی معتبر کتابوں میں کوئی خاص وضاحت نھیں ملتی،البتہ بعض شیعہ اور سنی تفاسیر میں اس موضوع کے متعلق کچھ اقوال نقل کئے گئے ہیں جن میں سے ھم بعض کو ذیل میں نقل کررہے ہیں:
1۔حضرت آدم علیہ السلام کو جس فرشتے نے سب سے پھلے سجدہ کیا وہ جناب اسرافیل تھے، خداوند متعال نے اس امر کی جزاء  میں ان کی پیشانی پر قرآن مجید لکھنے کا حکم دیا(1)۔
۲۔ جبکہ بعض دوسری تفاسیر میں اس فرشتے کا نام جناب جبرئیل بتایا گیا ہے، جنھوں نے حضرت آدم ﴿ع﴾ پر سجدہ کیا اور اس کے بدلے میں انھیں یہ فخر حاصل ھوا کہ انبیاء ﴿ع﴾ ، خاص کر خاتم الانبیاء ﴿ص﴾ پر وحی نازل کرنے کے لئے اللہ کی طرف سے مامور کئے گئے،(2) چنانچہ صاحب تفسیر «البرھان » سید ھاشم بحرانی کے جو ایک شیعہ عالم تھے انھوں نے بھی اس مطلب کو اپنی مایہ ناز تفسیر میں جگہ دی ہے (3)۔
 
________________________________________
(1)سیوطی، جلال الدین، الدر المنثور فی تفسیر المأثور، ج 1، ص 50، کتابخانه آیة الله مرعشی نجفی، قم، 1404ق۔
(2)۔حقی بروسوی،  اسماعیل، تفسیر روح البیان، ج 1، ص 104، دارالفکر، بیروت، بی تا؛ حسینی بخاری، أبو الطیب محمد صدیق خان، فتح البیان فی مقاصد القرآن، ج 1، ص 132، المَکتبة العصریَّة للطبَاعة و النّشْر، صَیدا، بیروت، 1412ق۔
(3)۔ ملاحظہ ھو : بحرانی، سید هاشم، البرهان فی تفسیر القرآن، ج ‏3، ص 344، بنیاد بعثت، تهران، طبع اول، 1416ق۔
اسلام کوئسٹ نیٹ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 April 27