Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183306
Published : 5/9/2016 17:12

شام میں دھشت گردانہ حملے، درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی

شام کے مختلف علاقوں میں دھشت گردانہ کارروائیوں میں دسیوں عام شھری جاں بحق ہو گئے۔

شامی ذرائع کے مطابق شام کے مغربی شھر طرطوس میں دو بم دھماکوں میں تیس عام شھری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے، اس رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ پل ارزونہ پر ایک کار بم کے ذریعے کیا گیا،اس کے بعد جب لوگ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے جمع ہوئے تو ایک خودکش بمبار نے ان کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
کار بم کا ایک اور دھماکہ شھر حمص کے محلہ باب تدمر میں ہوا۔ اس دھشت گردانہ کارروائی میں کم سے کم دو عام شھری جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، اسی طرح شمال مشرقی شام کے شھر حسکہ کے ایک چوراہے پر موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، اس خودکش دھشت گردانہ حملے میں آٹھ عام شھری مارے گئے۔
پیر کو شام کے مختلف علاقوں میں انجام پانے والی ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23