Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183319
Published : 7/9/2016 6:51

ایک عورت قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خاندان اور معاشرے کو کمال کی منزل تک پھنچاتی ہے

خواتین کونسل کی معاون نے کہا ہے کہ آج عورتوں کی عزت نفس معنویت سے دوری کے سبب پامال ہو چکی ہے حالانکہ ایک عورت قرآنی تعلیمات کی روشنی میں خدا سے متمسک ہو کر خاندان اور معاشرے کو کمال تک پہنچا سکتی ہے۔
 
خواتین کونسل کی معاون منصوبہ بندی محترمہ اکرم حسینی نے«قرآن میں عورت کا مقام اور عصر حاضر میں اس کا کردار» کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار اپنی تمام کوششیں اس بات پر صرف کر رہا ہے کہ ایک ایسا ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دے سکے جو فقط مادی ہو کہ جس خدا سے کوئی تعلق اور رابطہ نہ ہو، اس حوالے سے وہ ہر طرح کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور وہ کسی حد تک اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہے۔
انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ خلا جس کا سامنا آج کی انسانیت کو ہے وہ ہے معنویت اور انسانی کمال کا نہ ہونا، معنویت کے بغیر طئے کیے جانے والے ترقی کے اس راستے نے تمام انسانیت خصوصاً خواتین کو تباھی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج کی عورت معنویت اور خداپرستی سے کے حقیقی راستے پر گامزن ہو جائے تو وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے انسانی معاشرے کو بھی کمالِ انسانیت کی منزل تک لے جا سکتی ہے۔
abna 24


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18