Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183341
Published : 8/9/2016 16:17

امریکہ نے سعودی عرب کو ایک سو پندرہ ارب کے ہتھیاروں کی پیش کش کی

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو ایک سو پندرہ ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنےکی پیشکش کی ہے۔
روئٹرز نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ پیشکش امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی سب سے بڑی پیش کش ہے اور گذشتہ برس اکٹوبر میں امریکہ نے یہ سب سے بڑی پیش کش کی ہے، ہتھیاروں کی خریداری میں فوجیوں کو ٹریننگ دینا بھی شامل ہوتا ہے۔
امریکہ کے بین الاقوامی مرکز سیاست سے ویلیم ہارٹنگ نے یہ رپورٹ تیار کی ہے اس میں بیالیس الگ الگ معاہدوں کی بات کہی گئی ہے جس میں اصلی قرارداد سعودی عرب کو نہیں بھیجی گئی ہے،ہارٹنگ نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ رپورٹ آٹھ ستمبر کو شایع ہوگی۔ ہارٹنگ کی رپورٹ کی بنیاد، امریکہ کی سیکورٹی و دفاعی تعاون کی ایجنسی کی فراہم کردہ معلومات ہیں۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سن 2009  ، میں جب سے صدر اوباما نے اقتدار سنبھالا ہے امریکہ نے سعودی عرب کو ہرطرح کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے، ان میں ہلکے ہتھیاروں سے لے کر ٹینک، گن شپ ہیلی کاپٹرز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، بحری جنگی جہازوں کے دفاع کے لئے میزائل شامل ہیں۔
واشنگٹن نے سعودی عرب کی فوج کو ان ہتھیاروں کے چلانے اور ان کی نگھداشت کی ٹریننگ بھی دینے کی بات کی ہے، ہارٹنگ نے کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اوباما انتظامیہ کے پاس بہترین موقع ہے کہ امریکہ سے سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی وابستگی سے جنگ یمن میں فائدہ اٹھائے۔
واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ہاتھوں ایک ارب پندرہ کروڑ کے ہتھیار فروخت کئے ہیں، انسانی حقوق کی تنطیموں نے واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت کی ہے۔
 سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23