Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183365
Published : 9/9/2016 21:22

خطیب جمعہ تھران:

سانحہ منیٰ پر عالمی برادری کی خاموشی حیران کن،وھابی فرقے نے ھمیشہ مسلمانوں کے مفادات کے خلاف کام کیا

تھران کے خطیب جمعہ نےگذشتہ برس سانحہ منیٰ میں ھزاروں حاجیوں کے قتل عام پر تمام ممالک اور عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے-

تھران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں سانحہ منیٰ  کو ایک سال مکمل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے،جس میں ہزاروں حاجی آل سعود حکومت کی نااھلی اور بدانتظامی کی وجہ سے شھید ہوگئے تھے کہا کہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عالمی برادری نے اتنے بڑے حادثے پر خاموشی اختیار کرلی اور اس نے خانہ خدا کے زائرین کے خون کو  پامال کردیئے جانے پر کوئی اعتراض تک نہیں کیا
آیت اللہ  جنتی نے کہا کہ خانہ خدا جو سب سے زیادہ پرامن مقام ہے لیکن آل سعود حکومت کی بے تدبیری اور نااہلی کی وجہ سے اس حرم امن الہی میں ہزاروں حاجی بھوکے پیاسے  بے دردی کے ساتھ شہید ہوگئے- انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں زخمیوں کو بھی ایسی حالت میں چھوڑدیا گیا تھا جو سعودی حکام کی بے توجہی، سستی اورکاہلی کی علامت ہے-
تھران کے خطیب جمعہ نے وھابیوں کے غیرانسانی اقدامات اور فتنہ انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فرقے نے ھمیشہ مسلمانوں کےمفادات کے خلاف کام کیا ہے اور اس فرقے کے  پیرو ایسے گمراہ لوگ ہیں جو عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کرتے۔
تھران کے خطیب جمعہ نے ایران کے بعض اداروں اور شخصیات کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ کی یونین، ایف اے ٹی ایف کے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کہا کہ اس طرح سے ایران کے مالی ذرائع اور بینکنگ کے شعبے کی اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور خاتم الانبیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرجیسے اداروں اور بعض اہم شخصیات پر، جو دشمنوں کی نگاہوں میں کھٹکتی ہیں، پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن اسلامی جمہوری نظام اس کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
 انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بڑی طاقتوں منمجلہ امریکی مفادات کے پیش نظر بنایا گیا ہے جس کو اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
abna24.com


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16