Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183375
Published : 10/9/2016 13:28

ایران کے بوشھر علاقے میں دو اور ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے بوشھر میں دو مزید پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے بوشھر میں دو مزید پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بوشھر میں سنیچر کو اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے حکام کی موجودگی میں دو ایٹمی پاورپلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہورہا ہے،نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا آغاز ، بوشھر ایٹمی بجلی گھر کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے، ایٹمی بجلی گھر کی تعمیرشروع ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں ایران کے نائب صدراسحاق جھانگیری اور ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی بھی موجود ہوں گے-
علی اکبرصالحی کے بقول اس ایٹمی بجلی گھر میں استعمال ہونے والا کم سے تیس فیصد ساز و سامان ایران میں تیارکیا جائے گا،ان دونوں ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر میں دس سال کا وقت لگے گا-
 سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13