Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183384
Published : 11/9/2016 17:40

سانحہ منیٰ کے شھدا کے حقوق کی بازیابی پر تاکید

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہاہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت نے شھدائے سانحہ منیٰ کے حقوق کی بازیابی کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہاہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت نے شھدائے سانحہ منیٰ کے حقوق کی بازیابی کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
ایران کے محکمہ حج وزیارت  کے سربراہ سعید اوحدی نے سانحہ منیٰ میں ایران کے صوبہ گیلان کے شھید ہونے والے حاجیوں کی یاد میں رشت شھر میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قانونی طریقے سے شھدائے سانحہ منیٰ  کے لواحقین کے حقوق کی بازیابی کی کوشش اس وقت تک جاری رکھے گا جب  تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل آتا -
انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ ،حج کا انتظام چلانے میں آل سعود کی بدانتظامی، نااھلی اور عدم توانائی کا نتیجہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ  کو ایران کے عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکیں گے -
ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا کہ گمراہ اور منحرف وہابی نظریہ جو سانحہ منیٰ کے ایرانی شھدا کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی رہا تھا رھبرانقلاب اسلامی کے شجاعانہ اور سخت بیان کے بعد اپنی اوقات میں آگیا اور یوں اس نے ایرانی شھداء کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے کا راستہ کھول دیا -
ایران کےمحکمہ حج وزیارت کے سربراہ نے کہا کہ شھدا کے اہل خانہ کی خدمت ، سانحہ منیٰ کی قانونی پیروی اور اس راہ میں حاصل ہونے والی کامیابی، سعودی عرب اور آل سعود کے منہ پر زور دار طمانچہ ثابت ہوگی -
 سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15