Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183385
Published : 11/9/2016 17:50

امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے خلاف قانون کی منظوری

۱۱ستمبر میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سعودیہ کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں،امریکی ایوان نمائندگان نے وہ قانون منطور کردیا ہے جس کے تحت گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کے خلاف شکایت کرکے اس سے تاوان کا مطالبہ کرسکیں گے-

امریکی ایوان نمائندگان نے وہ قانون منطور کردیا ہے جس کے تحت گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کے خلاف شکایت کرکے اس سے تاوان کا مطالبہ کرسکیں گے-
پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف  انصاف کے قانون یعنی  جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹرریسم ایکٹ  کو منظوری دے دی ہے - یہ قانون جسے جسٹا بھی کہا جاتاہے ایک ایسے وقت منظور کیا گیا ہے جب وائٹ ہاؤس نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس کو ویٹو کردے گا –
امریکی سینیٹ مئی دوہزار سولہ میں ہی اس قانون کو متفقہ طور پر منطور کرچکی ہے،جسٹا نامی قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں - وائٹ ہاؤس نے اس قانون کی منظوری کے سلسلے میں اعلان کیا تھا کہ صدر اوباما  ایسے قانون کو جو گیارہ ستمبرمیں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کی اجازت دے گا ویٹو کردیں گے –
گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پنٹاگون پر حملے کے  بعد سعودی عرب نے ان حملوں میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کا انکار کیا تھا جبکہ ان حملوں میں ملوث انیس افراد میں سے پندرہ کا تعلق سعودی عرب سے تھا،گیارہ ستمبر کے حملوں میں تقریبا تین ہزار افراد مارے گئے تھے،امریکی حکومت نے ان حملوں کا ذمہ دار دہشت گرد گروہ القاعدہ کو قراردیا تھا -
abna24.com


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15