Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183393
Published : 11/9/2016 23:8

اسلامی علوم میں شیعوں کا کردار

اگر تاریخ میں جستجو کی جائے تو اسلامی علوم کی بنیاد میں شیعہ علماء اور دانشوروں کو ید طولی حاصل رہا ہے چونکہ ہر علم کے کلی اصول آئمہ(ع) نے اپنے معتبر اصحاب کو تعلیم فرمائے تھے، جنھوں نے یہ کریم وراثت اپنے شاگردوں کی وساطت سے امت اسلامیہ کے سپرد کی۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلامی علوم کو وجود بخشنے میں شیعوں کا اہم کردار رہا ہے ۔بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ شیعہ ،علوم اسلامی کا سر چشمہ ہیں۔یہاں تک کہ اس سلسلہ میں کتاب یا کتابیں لکھی گئی ہیں اور ثبوت پیش کئے گئے ہیں ،لیکن ہم کہتے ہیں کہ کم ازکم ان علوم کو وجود میں لانے میں ان کا بہت بڑا حصّہ ہے۔اس بات کی سب سے بڑی دلیل وہ کتابیں ہیں جو شیعہ علماء نے مختلف اسلامی علوم اور فنون کے بارے میں لکھی ہیں، فقہ اور اصول فقہ میں ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں کچھ بہت زیادہ مفصل اور بے نظیر ہیں۔تفسیر اور قرآنی علوم میں ہزاروں کتابیں ،عقائد اور علم کلام میں ہزاروں کتابیں اب بھی ہماری لائبریریوں اور دنیا کی مشہور لائبریریوں میں موجود ہیں اور سب لوگوں کے سامنے ہیں ،ہر شخص ان لائبریریوں کی طرف رجوع کر کے اس دعویٰ کی صداقت کا مشاہدہ کر سکتا ہے ۔
ایک مشہور عالم دین نے ان کتابوں کی فہرست مرتب کی ہے اور ۲۶ بڑی جلدوں میں ان کا ذکر کیا ہے۔(اس کتاب کا نام الذریعہ الیٰ تصانیف الشیعہ ہے اور اس کے مصنف مشہور مفسر اورمحدث شیخ آغا بزرگ تہرانی ہیں۔ اس عظیم فہرست میں جن کتابوں کا تذکرہ ان کے مصنف کے نام پتہ اور ان کے حالات کے ساتھ ہو اہے،ان کی تعداد۶۸ ہزار جلدیں ہیں ۔یہ کتاب ایک عرصہ پہلے چھپ کر منطر عام پر آچکی ہے۔
یہ فہرست دسیوں سال پہلے مرتب ہوئی۔گذشتہ چند دہوں کے دوران ایک طرف سے گذشتہ شیعہ علماء کے علمی آثار کو زندہ کرنے نیز ان کی قلمی اور چاپ شدہ کتابوں کو جمع کرنے کی بڑی کوششیں ہوئی ہیں ۔دوسری طرف سے جدید کتابوںکی تصنیف و تالیف کے مےدان میں ےقین سے کہا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں یا ہزاروں نئی کتابیں رشتئہ تحریر میں لائی جا چکی ہیں۔اگرچہ ان کتابوں کے اعداد و شمار کے بارے میں ہم نے کوئی فہرست مرتب نہیں کی ہے۔
ہمارے اعتقادات:آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی
ahl-ul-bayt.org


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15