Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183695
Published : 9/10/2016 13:16

شامی فوج متعدد علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب

شامی فوج نے ملک کے مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔


ولایت پورٹل:دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شمالی مغربی دمشق کے علاقے العیون کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے جبکہ ستّر کے قریب رہائشی کمپلکس آزاد کرالیے گئے ہیں،اس کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،ایک اوراطلاع کے مطابق شامی فوج نے مغربی صوبے حما میں بھی دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے بعد متعدد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے،جنوبی شام کے شہر درعا میں کی جانے والی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں ،ٹینک اور دوسرا فوجی ساز وسان تباہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب شمالی شام کے شہر حلب کے علاقے شیخ مقصود پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور چار دیگر زحمی ہوئے ہیں،اطلاعات ہیں کہ داعش کے دہشت گرد شامی فوج کے مقابلے میں عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،دہشت گردوں نے جنوبی شام کے شہر سویدا میں بھی رہائشی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19