Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183724
Published : 11/10/2016 17:27

شب عاشور کے مختصر اعمال

یہ شب،قیامت کی شب ہے،اس شب سید الشہداءامام حسین علیہ السلام اپنے انصار و اقرباءکے ساتھ ساری رات خدا کی عبادت میں مشغول تھے،روز دہم شہادت کا دن ہے اس کی تیاریاں کر رہے تھے، یعنی پوری رات شب بیداری میں بسر کی۔

ولایت پورٹل:
یہ شب،قیامت کی شب ہے،اس شب سید الشہداءامام حسین علیہ السلام اپنے انصار و اقرباءکے ساتھ ساری رات خدا کی عبادت میں مشغول تھے،روز دہم شہادت کا دن ہے اس کی تیاریاں کر رہے تھے، یعنی پوری رات شب بیداری میں بسر کی۔
لہٰذا تمام عزاداران حسین علیہ السلام کو بھی چاہئے کہ ساری رات وہ بھی شب بیداری کریں اور عبادت خدا میں مشغول رہےں ۔اور آپ کی مصیبت کو یاد کرکے گریہ و زاری کریں۔
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:جو شخص آج کی شب زیارت امام حسین علیہ السلام بجا لائے، گریہ و زاری کے ساتھ ساری رات عبادت خدا میں گزارے تو وہ روز قیامت شہدائے کربلا کی طرح اپنے خون میں محشور ہوگا،اور جو بھی شب عاشور زیارت بجا لائے تو گویا وہ اس طرح ہے جیسے کہ حضرت کی نصرت میں آپ کے سامنے شہید ہوا ہے۔
آج کی شب چار رکعت نماز اس طرح بجا لانا مستحب ہے،یہ نماز دو،دو رکعتی ہے،پہلی رکعت میں«سورہ حمد» کے بعد دس مرتبہ«آیۃ الکرسی» پڑھے ۔
دوسری رکعت میں«سورہ حمد»کے بعد دس مرتبہ«قل ھو اللہ»پڑھے۔
تیسری رکعت میں رکعت میں «سورہ حمد» کے بعد دس مرتبہ«قل اعوذ برب الفلق» پڑھے۔
جوتھی رکعت میں«سورہ حمد»کے بعد دس مرتبہ«قل اعوذ برب الناس» پڑھے ۔
نماز تمام کرنے کے بعد مستحب ہے کہ سو مرتبہ«قل ھو اللہ احد» پڑھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22