Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183729
Published : 11/10/2016 18:28

ایران سمیت دنیا بھر میں 9 محرم بڑی عقیدت سے منایا گیا

ایران سمیت دنیا بھر میں آج نوین محرم کی عزاداری پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دنیا کے لاکھوں انسان شہدائے کربلا کی یاد میں اشک غم بہا رہے ہیں۔ ولایت پورٹل:ایران سمیت دنیا بھر میں آج نوین محرم کی عزاداری پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دنیا کے لاکھوں انسان شہدائے کربلا کی یاد میں اشک غم بہا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایران بھر میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں اور مختلف انجمنیں ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام ، قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں زائرین کا جمع غفیر ہے جہاں مختلف علمائے کرام ذکر مصائب اہلبیت علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔

عزاداری کا یہ پرجوش سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی لاکھوں کی تعداد میں محبان رسول و آل رسول علیھم السلام، مساجد و امبارگاہوں میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں شریک ہیں۔
پاکستان، ہندوستان، افغانستان، آذربائیجان، ترکی، کویت ، لبنان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور جلوس ھائے عزا برآمد کیے جا رہے ہیں،یورپ امریکہ، اور افریقہ کے ملکوں میں نو محرم کی عزاداری کا سلسلہ شام کو شروع ہوگا۔
نو محرم کا دن جسے ایران اور عرب ممالک میں تاسوعا کہا جاتا ہے، عربی زبان کے لفظ تسع سے ماخوذ ہے جس کے معنی نو اور نھم ہوتے ہیں۔ نو محرم سن اکسٹھ ہجری کو سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا یزیدیوں کے محاصرے میں تھے اور اہلبیت رسول پر پانی بند تھا۔ یہ خاندان رسول پر انتہائی سخت دن تھا یہی وجہ ہے کہ محبان اہلبیت اس دن کو انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ مناتے ہیں۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16