Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183762
Published : 14/10/2016 14:52

ایران نے بنایا عاشور کے دن دہشتگروں کا منصوبہ ناکام

صوبہ فارس کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کے تعاون سے پولیس نے 11 دہشت گردوں کو 100 کلو دھماکہ خيز مواد کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے گئے تمام دہشت گردوں کو تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق صوبہ فارس کے پولیس سربراہ جنرل احمد علی گودرزی نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کے تعاون سے پولیس نے 11 دہشت گردوں کو 100 کلو دھماکہ خيز مواد کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے گئے تمام دہشت گردوں کو تعلق بیرونی ممالک سے ہے،صوبہ فارس کے پولیس  سربراہ کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ دہشت گرد عاشور کے دن دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کررہے ہیں جس کے بعد پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف دقیق کارروائی کا آغاز کردیا  اور پولیس نے دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائی ککو قبل از وقت ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے اور تمام دہشت گرد وہابی دہشت گرد گروہ داعش سے منسلک ہیں۔
مہر نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11