Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183773
Published : 15/10/2016 16:14

نائیجیرین صدر کی بیوی نے دی صدر کو انتخاب میں حمایت نہ کرنے کی دھمکی

نائیجیریا میں صدر محمد بوہاری کی اہلیہ عائشہ بوہاری نے انہیں دھمکی دی ہے کہ جب تک وہ اپنی حکومت میں تبدیلیاں نہیں کریں گے،وہ اگلے انتخابات کے لئے ان کی حمایت نہیں کریں گے۔


ولایت پورٹل:
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں صدر محمد  بوہاری کی اہلیہ عائشہ بوہاری نے انہیں دھمکی دی ہے کہ جب تک وہ اپنی حکومت میں تبدیلیاں نہیں کریں گے ، وہ اگلے انتخابات کے لئے ان کی حمایت نہیں کریں گے۔اطلاعات مطابق عائشہ بوہاری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ صدر بوہاری کا انتخاب گذشتہ سال حکومت میں بدعنوانی اور اقربا پروری کے خاتمے کے وعدے کے ساتھ ہوا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا، آج بھی صدر کی جانب سے منتخب کئے گئے حکام میں بہت سے ایسے ہیں جنہیں وہ خود بھی نہیں جانتے، جب تک تبدیلیاں نہیں کی جاتیں وہ اگلے انتخابات کے لئے اپنے شوہر کی حمایت نہیں کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ حکمران جماعت آل پروگریسو کانگریس ( اے پی سی) کے نظریے میں اپنا حصہ تک نہیں ڈالتے وہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیے جا چکے ہیں اور اس کی وجہ، چند افراد، کا اثر و رسوخ ہے۔
مہر نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20