Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183775
Published : 15/10/2016 16:18

سعودی عرب نے لگائی اپنے شہریوں پر بعض ملکوں میں جانے پرپابندی

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کچھ ممالک کے نام کا اعلان کیا ہے جہاں اس ملک کے شہری سفر نہیں کر سکیں گے۔


ولایت پورٹل:
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے بعض ممالک کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کچھ ممالک کے نام کا اعلان کیا ہے جہاں اس ملک کے شہری سفر نہیں کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے کہ سعودی شہریوں کے ایران، عراق، شام اور یمن سمیت بعض ممالک کے سفر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ قوانین کے تحت ان ممالک کے سفر پر پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے جائیں گے جس میں تین سال سفر پر پابندی کے علاوہ 10 ہزار سعودی ریال (تقریبا 2,665 ڈالر) مالی جرمانہ بھی شامل ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16