Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183776
Published : 15/10/2016 16:25

شام کی فوج نے لیا بی بی سکینہ کے روضہ کو منہدم کرنے والے سے بدلہ

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضے کو منہدم کرنے والا دہشتگرد کمانڈر واصل جہنم ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:
عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر دمشق میں جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضے پر بمباری کرنے والا دہشتگرد کمانڈر ابوجعفرالحمصی ادلب کے شہر درکوش میں واقع دریائے عین الزرقا میں اچانک غرق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق  اس  خونخوار دہشتگرد کی سرکردگی میں دہشتگردوں نے شام میں لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضے پر بمباری جیسا گھناونا جرم بھی شامل ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ابوجعفر الحمصی شامی فوج کا بھگوڑا تھا اور اس نے بحران شام کے آغاز ہی میں دہشتگرد گروہوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ شام کو پچھلے پانچ برس سے امریکہ اور مغربی ممالک  کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک میں کئی لاکھ بے گناہ  افراد مارے جا چکے ہیں۔
نور نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24