Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183804
Published : 17/10/2016 11:35

دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے ہی عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں:مودی

ہندوستان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا پتا چلانے پر اتفاق ہوا ہے کیونکہ دہشت گردوں کےمددگار بھی عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔


ولایت پورٹل:
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا پتا چلانے پر اتفاق ہوا ہے کیونکہ دہشت گردوں کےمددگار بھی عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں، پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کا سالانہ اجلاس ہندوستانی ریاست گوا میں ہوا، اجلاس کے اختتام پراعلامیہ جاری کیا گیا، جس پر رکن ملکوں نے دستخط بھی کیے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے برکس اعلامیہ کے مندرجات کے بارے میں کہا ہے کہ رکن ممالک نے دہشت گردی، بنیاد پرستی، انتہاپسندی سے درپیش خطرات کو تسلیم کیا اور دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا سراغ لگانےکے لیے تعاون پر اتفاق ہوگیا۔
رکن ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے فیصلہ کن ایکشن کی ضرورت ہے،اس کے ساتھ رکن ملکوں کے درمیان سفارتی اکیڈمیوں کے درمیان تعاون پر دستخط اور زرعی تحقیق اور کسٹم کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا ہے، برکس تنظیم میں ہندوستان، برازیل، جنوبی افریقہ، روس  اور چین شامل ہیں۔
meharnews


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22