Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183824
Published : 18/10/2016 8:13

عراقی فورسز کی موصل کی جانب حیران کن پیشقدمی،ابتداء ہی میں کئی دیہات آزاد

عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کرتے ہی دہشت گرد گروہ داعش سے کئی دیہات آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جبکہ عراقی فورسز کی حیران کن پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ولایت پورٹل:
روز نامہ روسیا الیوم  کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کی موصل کی جانب تیز رفتار پیشقدمی جاری ہے،اس رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز نے القیاره بیس اور موصل شہر کے جنوبی  محور سے الشوره علاقے کی طرف پیشقدمی کی ہے،اس علاقہ کو موصل کے جنوب میں داعشیوں کا سب سے اہم دفاعی لائن تصور کیا جاتا ہے۔
عراقی فورسز نے موصل کے مشرق میں 5 دیہات کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے اور بلاوات کے دہاتوں کی طرف بڑھ رہی ہے،دوسری جانب، ایک سکیورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ کرد پیشمرگ فورسز نے الخازر کے علاقے میں 8 دہاتوں کو داعش سے آزاد کروایا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے کل صبح (پیر 17 اکتوبر) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔
Tasnim
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21