Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183833
Published : 18/10/2016 19:35

عاشورا کے متعلق رہبر انقلاب کا نظریہ:

امام جعفر صادق(ع) کی نظر میں واقعہ عاشورا کی اہمیت تحفظ کی دلیل

جس چیز نے اس یاد کو زندہ و باقی رکھا وہ حسین بن علی علیہ السلام کے گھرانے اورپسماندگان کی کوششیں تھیں،جس قدر حسین بن علی علیہ السلام اور آپ(ع) کے اصحاب باوفا کی پرچم کے علمداروں کی حیثیت سے مجاہدت کو مشکلوں اور رکاوٹوں کا سامنا تھااسی قدرزینب سلام اللہ علیہا اور امام سجادعلیہ السلام نیز دیگر اسیران کربلا کی مجاہدتوں کو بھی انہیں مشکلوں اور کٹھنائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ولایت پورٹل:
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت کے مطابق یہ کیوں ارشاد فرمایا ہے کہ جو کوئی سانحۂ کربلا کے بارے میں ایک شعر کہے اور کسی کو اپنے ایک شعر سے رلا ئے تو خداوند عالم اس پر جنت کو واجب قرار دے گا؟۔(۱)
کیونکہ سبھی تشہیراتی ذرائع واقعہ عاشورا اور مجموعی طور پر اہلبیت علیہم السلام کے مسئلہ کو الگ تھلگ کرنے اور پردہ ابہام میں رکھنے کے لئے آمادہ ہوگئے تھے تاکہ لوگوں کو نہ معلوم ہوسکے کہ کیا ہوا تھا،کیسا حادثہ پیش آیا تھا؟تشہیرو پروپیگنڈہ اس طرح ہوتا ہے، ان دنوں میں بھی آج کی طرح ظالم و ستمگر طاقتیں، جھوٹے اور شیطنت آمیز پروپیگنڈوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا کرتی تھیں،ایسے ماحول میں کیا یہ ممکن تھا کہ واقعہ عاشورا جو عالم اسلام کے ایک کونے میں واقع صحرا میں رونما ہوا، اس قدروسعت و عظمت اورآن بان وشان کے ساتھ تروتازہ رہ پاتا؟ یہ طے ہے کہ اگر یہ کوشش نہ ہوتیں تو اس کا وجود یکسر طور پر ختم ہوگیا ہوتا! جس چیز نے اس یاد کو زندہ و باقی رکھا وہ حسین بن علی علیہ السلام کے گھرانے اورپسماندگان کی کوششیں تھیں،جس قدر حسین بن علی علیہ السلام اور آپ(ع) کے اصحاب باوفا کی پرچم کے علمداروں کی حیثیت سے مجاہدت کو مشکلوں اور رکاوٹوں کا سامنا تھااسی قدرزینب سلام اللہ علیہا اور امام سجادعلیہ السلام نیز دیگر اسیران کربلا کی مجاہدتوں کو بھی انہیں مشکلوں اور کٹھنائیوں کا سامنا کرنا پڑا،البتہ وہاں میدان کارزار تھاجس میں ان کی پریشانیاں الگ تھیں اور یہاں ثقافتی و تبلیغی میدان تھا کہ جن پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------
حوالہ:
۱۔ مجلسی،محمد باقر،بحار الانوار،ج۴۴،ص ۲۸۲ ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21