Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183857
Published : 20/10/2016 13:30

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران موصل میں ہلاک ہونے والے داعشیوں کی تعداد

عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران موصل میں ہلاک ہونے والے داعشیوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:
الفرات نیوز کے مطابق، عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران داعش کے 96 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران داعشیوں کے 27 نصب شدہ کار بم، 31 میزائل بیس اور پانچ مارٹر بھی تباہ کردیئے گئے ہیں،جودت نے 10کاتیوشا راکٹ، 200 مارٹر گولے، اور دوسرے اقسام کے جنگی سازوسامان بھی دہشت گردوں سے ضبط کرنے کی بھی خبر دی ہے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں موصل کوآزاد کروانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے جو اس گروہ کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18