Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183867
Published : 20/10/2016 19:34

حلب سے غیرمسلح جنگجوؤں کا انخلا شروع

روسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ طے شدہ راستوں سے حلب کے مشرقی نواحی علاقے کے باشندوں اور غیرمسلح جنگجوؤں کا وسیع پیمانے پر انخلا شروع ہو کیا ہے۔

ولایت پورٹل:
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا نے بدھ کے روز حلب سے جنگجوؤں کے ایک بڑے گروپ کے انخلا کی طرف اشارہ کیا کہ جنھوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور جنھوں نے ایک معین کردہ گزرگاہ سے اس علاقے کو چھوڑ دیا ہے۔
درایں اثنا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہت سے مقامی باشندے حلب کے مشرق میں ایک خصوصی گذرگاہ کے راستے اس علاقے سے باہر نکل گئے ہیں۔
شامی فوج حلب سے مقامی باشندوں اور جنگجوؤں کے انخلا میں آسانی کے لیے اپنے دستوں کو پیچھے لے گئی ہے،ان گذرگاہوں کے ذریعے حلب سے نکلنے والے جنگجو خصوصی بسوں کے ذریعے ادلب منتقل کیے جا رہے ہیں کہ جو دہشت گردوں اور مخالفین کے زیرکنٹرول ہے۔
sahartv


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16