Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183871
Published : 20/10/2016 19:55

ترک حکومت نےمزید40 فوجیوں پر کسا شکنجہ

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے اقدام کے جرم میں حکومت نے مزید 40 فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ولایت پورٹل:
ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے اقدام کے جرم میں حکومت نے مزید 40 فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوغان نیوز کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے ایک فضائی اڈے سے 40 فوجی اہلکاروں کو بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ، ترک عدالت نے ایک فہرست جاری کرکے 47 فوجیوں کی گرفتار کا حکم دے دیا ہے۔
بغاوت کے خلاف حکومت کی طرف سے یہ تیسری بڑی کارروائی سمجھی جارہی ہے۔
یاد رہے15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اب تک ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو بغاوت کی کوشش میں شریک ہونے کے شبہے میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے جس میں ججز، فوجی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق افراد شامل ہیں۔
تسنیم نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18