Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183876
Published : 21/10/2016 19:36

ہندوستانی بینکوں پر بڑا سائبر حملہ،60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا

ہندوستانی بینکوں پر نامعلوم ہیکرزنے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستانی بینکوں پر نامعلوم ہیکرزنے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں 32لاکھ سے زائد ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ 30لاکھ سے زائد ڈیبٹ کا رڈز کی خفیہ معلومات چوری ہو چکی ہیں ،سائبر حملے کی اہم بات یہ ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی بتائی جارہی ہے جن کا تعلق فوج اور سیکیورٹی اداروں سے ہے ،بھارتی بینکوں نے تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کے بعد صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرنے یا پھر پن کوڈ بدلنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف انڈیا نے 6 لاکھ اے ٹی ایم کارڈ بلاک بھی کر دیئے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔
مہر نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18