Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183877
Published : 21/10/2016 19:40

غاصب صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی جوان کو بے رحمی کے ساتھ کیا شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:
المنار ٹیلی ویژن کے مطابق غاصب صیہونیوں نے پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شمالی الخلیل کے علاقے بیت عمروا میں داخل ہونے کے راستے پر انتہائی بے رحمی کے ساتھ گولیاں مار دیں۔مذکورہ فلسطینی نواجوان کی  ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی جاری ہوئی جس میں اسے سینے اور پیٹ میں گولیاں کھا کر زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے،صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو طبی امداد کی فراہمی اور ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا،مذکورہ فلسطینی نواجوان کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے مقبوضہ علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی سو سے تجاوز کر گئی ہے۔مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18