Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183885
Published : 22/10/2016 8:22

کرکوک میں مجلس عزا پر امریکی طیاروں کی بمباری، 20 خواتین شہید اور50 زخمی

شمالی عراق کے شہر کرکوک میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں بیس عزادار خواتین شہید اور متعدد زخمی ہوگئیں ہیں۔

ولایت پورٹل:
موصولہ اطلاعات کے مطابق، امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے تیل سے مالا مال صوبے کرکوک کے شہر داقوق میں اس مقام پر بمباری کی ہے جہاں خواتین کی بڑی تعداد ایک مجلس عزا میں شریک تھی، اسپتال کے ذرائع نے بھی بیس خواتین کے شہید اور پچاس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،امریکی اتحاد نے مجلس عزا پر یہ بمباری ایسے وقت میں کی ہے جب جمعے کی صبح داعش کے دہشت گردوں نے کرکوک شہر میں اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیابات کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔جمعے کو شمالی کرکوک میں ایک بجلی گھر پر داعش کے خودکش حملے میں سولہ عام شہری شہید ہوگئے تھے جن میں چارایرانی ٹیکشین بھی شامل ہیں۔
عراق کے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس نے شہر میں داخل ہونے والے داعشی خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا ہے اور حالات پوری طرح سے اب ان کے کنٹرول میں ہے۔
Abna



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21