Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183918
Published : 24/10/2016 14:0

موصل کے بہادر اسنائپر شوٹر نے ایک داعشی جلاد کو کیا ہلاک

موصل کے ایک اسنائپر شوٹر نے داعش کے جلاد کو اس وقت اپنی گولی کا نشانہ بنایا جب وہ ایک نوجوان کی گردن اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔

ولایت پورٹل:
العالم  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقائی ذرائع ابلاغ نے السومریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کا جلاد ایک عراقی نوجوان کی اس گروہ کے ساتھ عدم تعاون کے جرم میں گردن اڑانے کی تیاری کررہا تھا کہ موصل کے ایک اسنائپر شوٹر نے گولی کا نشانہ بنا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، داعش نے نوجوان کو عراقی مزاحمتی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام عائد کرکے پھانسی کی سزا سنائی تھی،واضح رہے کہ داعش کے ایک اور جلاد نے اس نوجوان کے سر پر گولی مار کر شہید کردیا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی اسپیشل فورسز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے آخری گڑھ موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے داعش پر وحشت طاری ہوگئی ہے اور اپنے ہی لوگوں کو پھانسیاں دینی شروع کردی ہیں۔
tasnim



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18