Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183919
Published : 24/10/2016 14:7

میشل عون کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

لبنان کے فری پیٹریاٹیک مومنٹ کے سربراہ نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

ولایت پورٹل:
روزنامہ العہد کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی اصلاح طلب پارٹی کے سربراہ اور صدارتی امیدوار میشل عون نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔
لبنان کی فری پیٹریاٹیک موومنٹ کے سربراہ میشل عون اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس ملاقات میں لبنانی وزیرخارجہ بھی موجود تھے،ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میشل عون نے کہا؛ سید حسن نے صدارتی انتخابات کے بارے میں نہایت عمدہ مشورے دیے ہیں۔
عون کا کہنا تھا کہ ہم سید حسن کے مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے اور میں ذاتی طور پر نیک مشوررے دینے پر ان کا نہایت شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ لبنان کا صدارتی محل 25 مئی 2015 سے نئے صدر کی انتظار میں ہے۔
یاد رہے کہ میشل سلیمان کی صدارتی مدت پوری ہوچکی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان کے داخلی امور میں دخل اندازیوں کے سبب لبنانی پارلیمان اب تک ان کا جانشین معین نہیں کر سکی ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ، 40 مرتبہ اجلاس منعقد کرنے کے باوجود سیاسی اختلافات اور بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو لبنانی پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے جس میں قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میشل عون کو ہی اس ملک کا صدر منتخب کیا جائے گا۔
tasnim



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18