Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183942
Published : 26/10/2016 7:7

موصل کے جنوب میں 62 دیہات دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراق کے شہر موصل کے جنوب میں باسٹھ دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:
عراق کی مشترکہ کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے آپریشن میں اب تک داعش کے سات سو بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ تئیس گرفتار ہوئے ہیں۔
اس آپریشن کے دوران داعش کی ایک سو تینتالیس گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے جن میں سے ایک سو ستائیس گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ ستائیس پر مارٹر توپیں نصب تھیں،اس آپریشن میں عراقی فورسز کے تقریبا ساٹھ ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں،دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ سے موصل شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔
Sahartv


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25