Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183944
Published : 26/10/2016 7:20

ایران کے وزیر خارجہ کو ملا اعلیٰ سفارتی ایوارڈ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے معتبر عالمی ادارے چیٹم ہاؤس" Chatham House" کی جانب سے دیئے جانے والے اعلی ترین سفارتی ایوارڈ کو ایرانی عوام کے نام کر دیا ہے۔


ولایت پورٹل:
لندن میں قائم چیٹم ہاؤس انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئر نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو سن دوہزار سولہ کے سفارتی ایوارڈ کا حق دار قرار دیا ہے۔
چیٹم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان کامیاب جوہری مذاکرات کی بنا پر اعلی ترین سفارتی ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں مغرب کی تمامتر مانع تراشیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے ایٹمی حقوق کو تسلیم کروالیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ در اصل عظیم ایرانی قوم نے حاصل کیا ہے کہ جس نے گزشتہ برسوں کے درمیان تمامتر دباؤاور پابندیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور کامیاب و سربلند رہی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یہ ایوارڈ دراصل عالمی امن و سلامتی کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ کی خدمات کا اعتراف ہے۔
sahartv
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20