Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183953
Published : 26/10/2016 19:15

سپاہ پاسدارن مشرق وسطیٰ کی سب سے طاقتور فوج

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ علاقے کی سلامتی کے تحفظ کے تعلق سے سپاہ ،خلیج فارس کی سب سے طاقتور اور تجربہ کار فورس ہے۔


ولایت پورٹل:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے بدھ کو تہران میں سپاہ کی بحریہ  کے کیڈٹوں کے تعلیمی سال  کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں پائی جانےوالی غیر معمولی حساسیت کی وجہ سے سپاہ پاسداران ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
انہوں نے سپاہ کی اہم اور سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سپاہ پاسداران کی بحریہ دفاع مقدس کے دوران  بنائی گئی اور پھر دفاع مقدس کے بعد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اس نے اپنی فعال موجودگی کو ثابت کیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے اسلامی انقلاب کا اصل نعرہ تسلط پسند نظام اورعالمی سامراج کا مقابلہ بتایا اور کہا کہ آج تک دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی آج کی صلاحیتوں کا دفاع مقدس کے دور کی صلاحیتوں سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ سپاہ پاسداران کی آج کی  توانائیاں دفاع مقدس کے دور کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہیں۔
Sahartv


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15