Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183960
Published : 27/10/2016 14:2

روس نے کی پاکستان کو دہشت گردی سے نپٹنے کے لئے تعاون کی پیش کش

روسی صدر ولاد میر پوتین نے کوئٹہ میں وہابی دہشت گردانہ کے انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔

ولایت پورٹل:
ایکس پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روسی صدر ولاد میر پوتین نے کوئٹہ میں وہابی دہشت گردانہ کے انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے، اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولاد میر پوتین نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں  پرامید ہوں کہ کوئٹہ دھماکہ کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اس بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون بڑھانے کی پیشکش بھی کی،واضح رہے کہ روسی صدر نے اس سے پہلے کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد بھی پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف روس پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہے،بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے اور انھیں قرار واقعی سزا دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
Meharnews



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21