Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183961
Published : 27/10/2016 14:7

یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف اسکولی بچوں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

یمن کے اسکولی طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔


ولایت پورٹل:
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں اسکولی طلباء اور طالبات نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کے حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔
مظاہرے کے شرکاء نے پچھلے دنوں صنعاء میں مجلس ترحیم پر آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملوں کی مذمت کی اور حملے کے ذمہ داروں کو سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا۔
یمن کے اسکولی بچوں نے یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور جرائم پر بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سعودی دشمن کے جرائم کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
مظاہرے کے شرکا نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کے جانبدارانہ رویے پر بھی تنقید کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بحران کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرے۔
ادھر صوبہ الحدیدہ کے قبائل نے بھی  ایک اجلاس کے دوران امریکی سامراج کا مقابلہ کرنےکی ضرورت پر زوردیا، الحدیدہ کے قبائل نے صنعاء میں مجلس ترحیم پر سعود ی عرب کے لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قتل عام کے ذمہ داروں سے بدلہ لے کر رہیں گے۔
Abna



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22