Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183982
Published : 29/10/2016 15:24

عراقی رضاکار وہابی دشتگردوں کو شام کی طرف فرار نہیں ہونے دینگے

عراقی ذرائع نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس کی نئی کارروائیوں کے آغاز کی خبر دی ہے۔


ولایت پورٹل:
عراق کے الاتجاہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر موصل کے جنوب مغربی علاقے سے، داعش کے خلاف نئی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ موصل کے جنوب مغرب سے عوامی فورس کی کارروائی کا مقصد، داعش تکفیری دہشت گردوں کو شام کی طرف فرار سے روکنا ہے۔
در ایں اثنا عراق کے صوبے نینوا کی آزادی کے آپریشن کی کمان کے رکن فیصل یاسین نے کہا ہے کہ شہر موصل کے مغرب میں تین اور علاقے، داعشیوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔
اسی طرح عراق کی مشترکہ افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے کویت کے سرکاری نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ شہر موصل کی آزادی کی کارروائی روکی نہیں گئی ہے بلکہ عراقی فوج کو دوبارہ منظم اور تعینات کیا جا رہا ہے اور یہ فوج رکاوٹیں دورکرنے اور داعش کی نصب کی ہوئی بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔
عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ عبدالغنی اسدی نے بھی موصل کی آزادی کے لئے داعش کے خلاف عراقی فوج کے حملے روکے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں صداقت نہیں پائی جاتی-
عراق میں امریکی قیادت میں دہشت گردی مخالف اتحاد کے ترجمان جان دوریان نے جمعے کو کہا تھا کہ شہر موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی، دو دنوں کے لئے روک دی گئی ہے۔
Sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14