Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183983
Published : 29/10/2016 15:30

مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے سبب، دشمن ایران سے خوفزدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ کہیں مسلمانوں کے درمیان اتحاد نہ قائم ہوجائے ،اسی کے سبب،دشمن اسلامی جمہوریہ ایران سے خوفزدہ ہیں۔


ولایت پورٹل:
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام  کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے جمعے کو ایران کے شہر شوشتر میں ایک تقریب میں کہا کہ ایران نے مسلمانوں کو متحد کرنے کے سلسلے میں جواقدامات کئے ہیں اس کے خلاف دشمن مختلف جہتوں سے میدان میں داخل ہوئے ہیں تاہم ان کو ابھی تک ناکامی کا ہی منھ دیکھنا پڑا ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ استکبار کے خلاف جنگ،عدل و انصاف اور امن و سلامتی کا قیام  نیز قوموں کی آزادی و خودمختاری، اسلامی انقلاب کے اقدار کا حصہ رہی ہیں اور اسی سبب سے عالمی سامراج  ہمیشہ ایران کا مخالف رہا ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک عظیم تمدن کا آغاز تھا۔
sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18