Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183998
Published : 30/10/2016 8:22

پیسے کے دم پر،پاکستان میں تحریک دفاع آل سعود کا قیام

پاکستان کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بعض حامیوں نے "تحریک دفاع آل سعود" کے نام سے تنظیم قائم کر لی ہے۔


ولایت پورٹل:
جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ایک لیڈر عبدالغفور راشد نے انتہائی معنی خیز اقدام کے تحت تحریک دفاع آل سعود کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے اس تنظیم کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے محافظ اور خادم، خاندان آل سعود کی خدمات کو دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اسلام اور عالم اسلام کے لیے آل سعود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آل سعود کی حمایت میں پاکستان میں یہ تنظیم ایسے وقت میں قائم کی گئی ہے جب کچھ عرصہ قبل پاکستان کے وفاقی وزیر برائے صوبائی رابطہ و تعاون ریاض حسین پیرزادہ نے آل سعود حکومت پر پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت پیسے کے ذریعے وہابی نظریات کی ترویج کرکے پاکستان سمیت عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہے، انہوں نے پاکستان میں سعودی پیسے کی آمد کا سلسلہ روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔
Sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24