Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184004
Published : 30/10/2016 17:40

دہشت گردوں کے ساتھ جنگ نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی:عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم نے امریکی مطالبے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو صوبے نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی۔


ولایت پورٹل:
عراقی وزیراعظم نے امریکی مطالبے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو صوبے نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی،عراقی وزیراعظم نے امریکی حکام کی جانب سے موصل کارروائی کو معطل کرنے کے مطالبے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج صوبہ نینوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نہایت تیزی کے ساتھ نینوا کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر رہی ہیں اور یہ سلسلہ پورے صوبہ نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ عراق میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ عراق فوج نے موصل کارروائی کو روک دیا ہے،روزنامہ الاخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں موصل کی آزادی کے لئے ترک فوج سے مدد لے اور تلعفر کے علاقوں کی آزادی میں الحشد الشعبی کو دور رکھے،بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس قسم کے امریکی مطالبوں کی وجہ سے عراقی فوج نے موصل کارروائی روک دی ہے، جس کی تردید کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم العبادی نے کہا ہے کہ عراق صوبے نینوا کی مکمل آزادی تک کارروائی جاری رکھے گا اور انہیں ترک فوج کی کسی قسم کا تعاون بھی درکار نہیں ہے۔
ابلاغ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19