Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184014
Published : 31/10/2016 10:9

شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 38 شہری جاں بحق

شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 38 شہری جاں بحق ہوگئے دہشت گرد حلب شہر کی آبادی کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


ولایت پورٹل:
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق،شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 38 شہری جاں بحق ہوگئے دہشت گرد حلب شہر کی آبادی کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی برطانیہ کے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے راکٹ حملے دو روز سے جاری  ہیں جبکہ جاں بحق ہونے  والوں میں 14 بچے بھی شامل ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مخالف گروپ کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری سے 250 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں،مانیٹرنگ گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے شہر کے مغربی اضلاع اور مغربی کناروں پر سیکٹروں راکٹ فائر کئے گئے۔
Meharnews



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24