Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184015
Published : 31/10/2016 10:21

ایرانی فلم«محمد رسول اللہ» ترکی کے300 سینما گھروں میں دکھائی گئی

ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی پیغمبر اسلام(ص) کی زندگی پر بنائے گئی فلم «محمد رسول اللہ» ترکی بھر کے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔


ولایت پورٹل:
ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم«محمد رسول اللہ» کو گزشتہ جمعے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عشق رکھنے والی ترک عوام کے لئے ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ فلم ترکی زبان میں ڈبنگ اور انگریزی میں سب ٹائٹلز کی صورت میں ریلیز ہو رہی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس فلم کی نمائش رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ اس فلم میں دین مبین اسلام کے دائرے میں شامل انسانیت،کرامت، مہربانی اور اخلاقیات کی منظرکشی اور پیغمبر اسلام  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عالمین کے لیے رحمت ہونے کی ماہیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
tasnimnews



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19