Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184023
Published : 31/10/2016 19:35

نوجوان نسل کی تربیت ایک سخت مرحلہ

رشد یافتہ نوجوان میں اس قدر پختگی نہیں ہوتی کہ اپنے استدلالوں کو ذاتی حیثیت دے سکے اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے ذاتی تجربات اور اپنی ذاتی نفسیات (سائکلوجی )کے نظام (عقل و خرد ،تحریک اچھائیاں ،معاشرے ،ثقافت اور تاریخ میں حاصل کردہ معلومات )سے مدد حاصل کر سکے۔

ولایت پورٹل:
رشد و نمو کے اس مرحلہ میں درج ذیل مسائل پر توجہ دینا بہت ہی مناسب اور بہتر ہے:
نوجوانی کا دور،بچپنہ، کمسنی اور بڑھاپے کا دور کافی حد تک مختلف ہوتا ہے،اس دور میں نہ تو وہ بچہ رہتا ہے کہ بڑوں کی ہر بات کو بغیر چوں چرا کے مان لے اور نہ ہی سن رسیدہ ہے جو اکثر تبدیلیوں کو اپنی گذشتہ معلومات کے زخیرہ اور عاقلانہ تجزیہ و تحلیل کرکےتحقیق اور چھان بین کر سکے بلکہ وہ ایک نوجون ہے۔
نفسیات کے ماہرین (سائکلوجسٹ) کے مطابق نوجون شناخت و معرفت کے لحاظ سے اخذ کرنے والے مسائل جیسے مذہب ،اخلاق اور مختلف زندگیوں کے طور طریقوں کو چھان بین کرنے کے بعد منظم طریقے سے اچھے برے کی تشخیص دے سکتا ہے اس کے ذہن میں نظم و ترتیب کا لحاظ رکھتے ہوئے استدلال کیا جائے جس کے ذریعہ ایک مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مختلف راہ حل میں مقایسہ و موازنہ کرنے کا امکان اور مہترین جواب کو منتخب کرنے کا زمینہ فراہم ہو جائے فکر کے مضمون میں وسعت اور گہرائی آجائے،لیکن تمام فکری پیشرفت اور تجزیہ و تحلیل کی تشکیل اور فیصلہ کی صلاحیت کے باوجود فکری قدرت اور مضبوطی کے لحاظ سے ابھی وہ بچپن اور بزرگی کے درمیانی مرحلہ سے گذر رہا ہے اس کا فہم و ادراک اور فیصلہ کی طاقت اس قدر وسیع اور عمیق نہیں ہوتی ہے جو نرم اور مائل ہونے کو قبولے کھلی ہوئی ،وسیع النظر اور دور جدید راہوں سے سازگار اور مناسب ہو جائے دوسرے لفظو ں میں رشد یافتہ نوجوان میں اس قدر پختگی نہیں ہوتی کہ اپنے استدلالوں کو ذاتی حیثیت دے سکے اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے ذاتی تجربات اور اپنی ذاتی نفسیات (سائکلوجی )کے نظام (عقل و خرد ،تحریک اچھائیاں ،معاشرے ،ثقافت اور تاریخ میں حاصل کردہ معلومات )سے مدد حاصل کر سکے،لہٰذا زندگی کے بعض اصولوں میں شک و تردید کرنا ان کی مزید اور عمیق شناخت و معرفت کا مقدمہ ہے اور نگران و پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
tebyan 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25