Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184043
Published : 2/11/2016 14:56

سعودی عرب کے شاہی خاندان کا ایک اور شہزادہ جرائم میں ملوث،عدالت میں لگائے گئے کوڑے

سعودی عرب میں عدالت کے حکم پر شاہی خاندان کے شہزادے کو سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے ہیں لیکن شہزادے کو کس جرم میں کوڑے مارے گئے ہیں اس کو مخفی رکھا گيا ہے۔


ولایت پورٹل:
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب میں عدالت کے حکم پر شاہی خاندان کے شہزادے کو سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق شاہی خاندان کے شہزادے کو جدہ کی عدالت نے سزا کے طور پر کوڑوں سمیت قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہزادے کو عدالت میں ہی کوڑے لگائے گئے، ذرائع کے مطابق شہزادے کے طبی معائنے کے بعد پولیس اہلکار نے کوڑے مارے تاہم شہزادے کی شناخت اور کس جرم میں کوڑے لگائے گئے اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شہزادہ ترکی بن سعود کو سزائے موت سنائی تھی اور عدالتی حکم کے مطابق دار الحکومت ریاض میں سرعام شہزادہ ترکی کا سر قلم کر دیا گیا تھا، سعودی عرب کے اکثر شہزادے مختلف جرائم میں ملوث ہیں اور انھیں شاذ و نادر ہی سزا دی جاتی ہے۔
mehar



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19