Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184054
Published : 2/11/2016 20:5

صحیفہ سجادیہ،آل محمد(ص) کی زبور ہے

مام سجاد(ع) نے بہت سے دینی معارف و تعلیمات کو دعاؤں کے قالب میں بیان کیا ہے،جیسے خداشناسي،دینیات،جہان شناسی،انسان شناسی،عالم غیب، ملائکہ، رسالت، انبیاء، پیغمبر(ص)اور اہل بیت(ع) کی منزلت، امامت، اخلاقی فضائل اور رذائل، اعیاد کی تکریم، سماجی اور معاشی مسائل، تاریخی اشارات، اللہ کی مختلف نعمتوں، تلاوت، دعا، ذکر اور نماز اور عبادت کے آداب وغیرہ جیسے موضوعات کو امام سجاد(ع) نے اس صحیفے میں پیش کیا ہے۔


ولایت پورٹل:
صحیفۂ سجادیہ چوتھے امام حضرت امام سجاد(ع) سے منقولہ 45 مناجاتوں اور دعاؤں پر مشتمل کتاب ہے،صحیفہ سجادیہ قرآن اور نہج البلاغہ کے بعد، اہل تشیّع کے یہاں اہم مرتبے والی کتاب مانی جاتی ہے اور «زبور آل محمد(ص)» اور «انجیل اہل بیت(ع)» کے عناوین سے مشہور ہے۔
آقا بزرگ تہرانی نے اپنی کتاب الذریعہ میں لکھا ہے کہ اس کتاب پر تقریبا 50 شرحيں لکھی گئی ہیں جن میں سب سے مشہور شرح کا نام ریاض السالکین ہے اور اس کے مؤلف سید علی خان شیرازی ہیں،صحیفہ کے ترجمے انگریزی، فرانسیسی، ترکی، اردو، ہسپانوی، بوسنیایی، آلبانوی، تامل سمیت مختلف زبانوں میں شائع ہوچکے ہیں،اہل تشیع کے یہاں اس کتاب کی منزلت بجائے خود، جبکہ اہل سنت کے علماء نے بھی اس کی فصاحت و بلاغت کی تعریف کی ہے۔
امام سجاد(ع) نے بہت سے دینی معارف و تعلیمات کو دعاؤں کے قالب میں بیان کیا ہے،جیسے خداشناسي،دینیات،جہان شناسی،انسان شناسی،عالم غیب، ملائکہ، رسالت، انبیاء، پیغمبر(ص)اور اہل بیت(ع) کی منزلت، امامت، اخلاقی فضائل اور رذائل، اعیاد کی تکریم، سماجی اور معاشی مسائل، تاریخی اشارات، اللہ کی مختلف نعمتوں، تلاوت، دعا، ذکر اور نماز اور عبادت کے آداب وغیرہ جیسے موضوعات کو امام سجاد(ع) نے اس صحیفے میں پیش کیا ہے،اس کتاب کی معروف ترین دعا، دعائے مکارم الاخلاق ہے۔    
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21