Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184060
Published : 3/11/2016 10:39

عراق سے شام جانے والی شاہراہ پر، عراقی فورس کا مکمل کنٹرول

عراق کے حزب اللہ بٹالین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نینوا اور شام کے شہر رقہ کو ملانے والی شاہراہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے زیر قبضہ آگئی ہے۔


ولایت پورٹل:
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ترجمان حزب اللہ بٹالین  عراق نے المیادین چینل سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے اہم ترین شاہراہ جو عراق کے نینوا کو شام کے رقہ شہر سے ملاتی ہے، اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ترک حکومت موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی جنگ کو طول دینے کے درپے ہے، کہا: انقرہ عراقی فورسز کی جانب سے موصل کے مغرب کو آزاد کرانے کو ہرگز رد نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پچھلے ہفتے موصل کی آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔
عراقی سیکیورٹی فورسز، افواج، فیڈرل پولیس، عوامی رضاکار اور پیشمرگہ فورسز نے چند ہی دنوں میں داعش کے چنگل سے سینکڑوں مربع کلومیٹر کا علاقہ اور درجنوں گاؤں آزاد کر لئے ہیں اور شہر کے اندر داخل ہو چکے ہیں۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25