Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184066
Published : 3/11/2016 19:38

کتاب آئنہ حق نما

مصنف(رہ) نے یہ عناوین قائم کرکے خود اہل سنت کے سامنے کچھ ایسے سوال چھوڑ دئیے کہ جن کا جواب حاصل کئے بغیرکسی بھی متلاشی حق کو سکون میسر نہیں آئے گا۔


ولایت پورٹل:
یہ ایک عظیم کتاب ہے جس کے مصنف عالی قدر عالی جناب مولانا سید سجاد حسین بارہوی ہیں ،یہ کتاب سن ۱۹۰۹ عیسوی میں مقبول پریس دہلی سے شائع ہوئی،اس کتاب میں اہل سنت کی طرف سے واقعہ غدیر پر ہونے والے اشکالات کا مدلل جواب دیا گیا ہے،چنانچہ اس کے عناوین درج ذیل ہیں:
۱۔اگر غدیر سے ولایت علی(ع) سمجھ نہیں آتی تو کیوں عمر نے رسول اللہ(ص) کے اعلان کے بعد علی کو مبارک باد دی؟
۲۔کیوں امہات المؤمنین نے اعلان کے بعد علی(ع) کو تبریک و تہنیت پیش کی؟
۳۔مولٰی کے معنی اولیٰ بالتصرف ہے۔
۴۔حضرت علی(ع) نے خود حدیث غدیر کے ذریعہ استدلال فرمایا ہے۔
۵۔حسان بن ثابت انصاری نے غدیر میں قصیدہ پڑھا۔
۶۔رسول اکرم(ص) نے حسان بن ثابت کو قصیدہ سنانے کے بعد انعام و اکرام سے نوازا۔
مصنف(رہ) نے یہ عناوین قائم کرکے خود اہل سنت کے سامنے کچھ ایسے سوال چھوڑ دئیے کہ جن کا جواب حاصل کئے بغیرکسی بھی متلاشی حق کو سکون میسر نہیں آئے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18