Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184073
Published : 3/11/2016 21:1

اسرائیل نے لگائی بیت المقدس میں اذان پر پابندی

مسجد الاقصی کے خطیب نے بیت المقدس میں اذان پر پابندی عائد کئے جانے کی مذمت کی ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اذان ایک اسلامی عمل ہے جس کی آواز، قیامت تک بیت المقدس کی فضا میں گونجتی رہے گی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز بیت المقدس کے صیہونی علاقوں کے میئر نے صیہونی پولیس اہکاروں سے بقول ان کے اذان سے ہونے والے شور شرابے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی، واضح رہے کہ اس اقدام کے لئے صیہونی ذرائع ابلاغ نے مدتوں سے ماحول بنا رکھا تھا،صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ صبح کی اذان سے غاصب صہیونی آباد کاروں کو تکلیف پہونچتی ہے،واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی طور پر پندرہ بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں جن میں کم سے کم دو لاکھ دس ہزار صہیونی شہری آباد ہیں، قابل ذکر ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں دسیوں مسجدیں واقع ہیں جن میں سے بعض مساجد، صدیوں سال پرانی ہیں،ان علاقوں میں تین لاکھ سے زیادہ فلسطینی عوام زندگی بسر کر رہے ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23